سوات میں آل پاکستان مسلم لیگ کے کابینہ کے انتخاب کیلئے گزشتہ روز سوات کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت آل پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کے صوبائی صدر صائمہ امبرین نے کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صائمہ امبرین کا کہنا تھا کہ اے پی ایم ایل کو سوات کے کونے کونے تک پھیلاکر عوام کی خدمت کرینگے ۔اجلاس میں ضلع سوات کیلئے کابینہ کا انتخاب بھی کیا گیا جس میں احمد خان کو ضلع سوات کیلئے صدر ،حاجی حضرت بلند کو جنرل سیکرٹری ،آمیر سعید کو انفارمیشن سیکرٹری جبکہ تحصیل بریکوٹ کیلئے محمد عالم خا ن کو صدر منتخب کردیا گیا ۔تقریب میں عوامی نیشنل پارٹی سوات کے رہنما جاوید اقبال اور ارشد علی بھی شریک ہوئے جنہوں نے عنقریب آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کرینگے ۔اجلاس کے اختتام پر رواں مہینے سوات میں پارٹی دفتر کھولنے کا باقاعدہ اعلان بھی کیا گیا ۔
832 total views, no views today


