بریکوٹ، وزیراعلیٰ کے معاؤن خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجدعلی نے کہاہے کہ حلقہ نیابت میں ٹرانسفارمر کا سیاست ختم کرنے کے لئے واپڈا کو کروڑوں روپے کا فنڈز جمع کرچکاہوں ۔پی کے 82میں اب تک تقریباً 73مختلف اقسام کے ٹرانسفارمرز بجلی پولز سمیت نصب کرچکاہوں اور انشاء اللہ دور اقتدار میں کہیں بھی ٹرانسفارمر کا مسلۂ باقی نہیں رہے گا ۔میں خان خوانین سے نہیں بلکہ خان خوانین کے روپ میں سیاست کرنے والوں کے مخالف ہوں ۔سوات کے غیور عوا م نے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کو کامیاب کراکے ثابت کردیا کہ سواتی عوام باشعور اور آزاد ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بریکوٹ کے محلہ آمین آباد ،محلہ مینہ اور سکول محلہ میں 50کے وی ٹرانسفارمرز کے افتتاحی تقاریب سے خطاب کے دوران کیا ۔اس موقع پر سابق بریکوٹ صدر خادم خان سپین دا ،ضلعی کونسلر سید باچا حسین،جنرل کونسلر حسین خان،جنرل کونسلر سمیر پراچہ ،پی ٹی آئی یوتھ تحصیل بریکوٹ جنرل سیکرٹری عزیر اقبال خان ،قاضی عبدالجلال ،مصباح الدین خان کے علاوہ پارٹی کارکنوں بھی کثیرتعداد میں موجودتھے ۔انہوں نے کہاکہ ترقیاتی فنڈز عوام کی امانت ہے اور اس کا صحیح استعمال ہمارا فرض ہے ۔ترقیاتی کام کسی کے ذاتی جیب سے نہیں ہوتے آپ لوگوں نے عام انتخابات میں ہم پر اعتماد کیا تھا اور اسی اعتماد کو بحال کرنے کے لئے نہ صرف ترقیاتی کام کریں گے بلکہ جو تبدیلی کے وعدے کئے تھے اسے نبھائیں گے ۔
778 total views, no views today


