بریکوٹ، بریکوٹ بازار میں تجاوزات کے مسائل میں اضافے پر ڈی ایس پی بریکوٹ نے سخت آپریشن شروع کردیا ہے ۔کئی روز سے جاری آپریشن میں اب تک بڑی تعداد میں گاڑیوں اور دکانداروں کو جرمانہ کیا گیا ۔اس وقت بازار میں بڑی حد تک تجاوزات ختم کردی گئیں ہیں اور انشاء اللہ بہت جلد بازار ہر قسم تجاوزات سے پاک ہوجائیگا ۔ماہ رمضان میں لوگوں کا رش زیادہ ہوتا ہے اگر تجاوزات کا خاتمہ بروقت نہ کیا جاتا تو بازار میں پیدل چلنا محال جبکہ ٹریفک مکمل طور پر بلاک ہوتا ۔ تفصیلات کے مطابق بریکوٹ بازار میں تجاوزات کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا کئی بار اس کے خلاف آپریشن ہوئے مگر اس کے مثبت نتائج سامنے نہیں آرہے تھے ۔ڈی ایس پی صدیق اکبر نے بریکوٹ بازار میں تجاوازت کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر سخت اپریشن شروع کردیا ۔غلط پارکنگ ،ریڑھیاں ،دکانداروں کے فٹ پاتھ پر پڑے سامان پر سخت ایکشن لیا ۔فوری کاروائی کرتے ہوئے متعدد گاڑیوں اوردکانداروں کو جرمانہ کیا گیا اور انہیں انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ اب صر ف جرمانے عائد کئے جارہے ہیں اوراس کے بعد اگر جہاں پر بھی غیر قانونی تجاوزات پائے گئے تو جرمانوں کے ساتھ ساتھ جیل بھی بھیج دیا جائے گا ۔انہوں نے تاجر برداری اور عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ بریکوٹ بازار ہم سب کا ہے اس کی حفاظت اور اسے خوبصورت رکھنا ہمارا اخلاقی فریضہ ہے ۔
800 total views, no views today


