مینگورہ، شدید گرمی سے مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں اوور لوڈنگ سے 8فیڈر ٹرپ ، ادھے سوات کی بجلی منقطع ، گرمی کے مارے عوام تلملا اُٹھے ، گذشتہ روز مینگورہ شہر تحصیل کبل، چار باغ ، سیدو شریف ، گل کدہ ، کوکاری ، امانکوٹ ، رنگ محلہ ، حاجی بابا اور دیگر علاقوں میں اوور لوڈنگ کی وجہ سے آٹھ فیڈر نے جواب دے دیا اور ٹرپ ہوگئے ، جس کی وجہ سے ادھے شہر کی بجلی 12گھنٹوں سے مسلسل غائب رہی ، بجلی فیڈر ٹرپ ہونے کے وجہ شہر میں گرمی کے مارے عوام کے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا
اور مختلف علاقوں میں گرمی کے مارے عوام سڑکوں پر نکل آئیں ، مسلسل 12گھنٹوں سے بجلی کے بند ش کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں سے رمضان المبارک کیلئے آنے والے سیاحوں سمیت مقامی لوگوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑااور انکا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کا بابر کت مہینہ شروع ہوگیا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے مہینے میں لوڈ شیڈنگ کم کرنے کے دعوے کئے گئے جبکہ اسمیں مزید اضافہ کردیا گیا ، اسلئے حکومت کو چاہیئے کہ رمضان المبارک کے بابر کت مہینے میں مقامی لوگوں کو ریلیف دیتے ہوئے بجلی لوڈ شیڈنگ کم کریں ۔
688 total views, no views today


