بریکوٹ ، علاقہ ناؤاگئی کمرے میں پڑے جنریٹر کے دھواں سے 26سال کا نوجوان جاں بحق ۔مرحوم کی پانچ ماہ پہلے شادی ہوئی تھی ۔ان کے موت پر علاقے میں کہرام مچ گیا تھا۔ فجر کے نماز پڑھنے کے بعدمحمد ہارون ولد بختیار کمرے میں سو گیا جبکہ اسی کمرے میں لوڈشیڈنگ کے باعث جنریٹر بھی لگا ہوا تھا ۔صبح ما ں نے اپنے بیٹے کو جاگنے کے لئے گئی تو وہ مردہ حالت میں پایا گیا ۔ مرحوم کو بریکوٹ ہسپتال اور بعدازاں سیدوہسپتال لے جایا گیا مگر ڈاکٹر وں نے ان کی موت کی تصدیق کردی تھی ۔مرحوم کے نماز جنازہ میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔
642 total views, no views today
Comments


