سوات،چےئر مین ڈیڈک فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ کے قیام کا مقصد مقامی سطح پر لوگوں کے مسائل حل کرنا اور ان کی زندگی میں بہتری لانا ہے کیونکہ مقامی نمائندے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل سے بخوبی اگاہی رکھتے ہیں ۔ وہ پیر کے روز ویلج کونسل تھری سیدوشریف کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کر رہے تھے اس موقع پر سہیل سلطان ایڈوکیٹ ، تحصیل کونسلر خالد محمود ،ناظم بر کت علی اور کونسل تھری کے ممبران کے علاوہ مقامی معززین اور عوام بھی موجود تھے ۔فضل حکیم خان نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کی وجہ سے بہت جلد مقامی مسائل مقامی طور پر حل ہوجائیں گے۔اور ہر علاقہ کے لوگ ترقی کی ثمرات سے مستفید ہوں گے۔اس موقع پر انھوں نے اعلان کیا کہ سیدوشریف یونین کونسل کیلئے اعلان کر دہ 63لاکھ روپے کے فنڈ میں سے20لاکھ روپے ویلج کونسل تھری سیدوشریف کو فراہم کئے جائیں گے۔جن سے مقامی گلیاں اور نالیاں تعمیر ہوں گی۔چےئرمین ڈیڈک نے تھانہ سیدو کے قریب بند ٹیوب ویل کوکھولنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ اس ٹیوب ویل کی بحالی پر جتنی رقم خرچ ہوگی وہ فراہم کریں گے۔ اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور چےئر مین ڈیڈک کو مسائل سے اگاہ کیا۔
580 total views, no views today
Comments


