مینگورہ ، لوڈشیڈنگ عروج پر،محلہ بنگلہ دیش ولنڈیکس کے عوام کا مظاہرہ ،جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے،لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے کی دھمکی،گذشتہ روز بنگلہ دیش اورلنڈیکس کے عوام نے محکمہ واپڈاکیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اورحاجی فضل رحیم،نثارباچااور فضل ربی راجہ کی قیادت میں جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے
جہاں پر واپڈا اور حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی،اس موقع پر مظاہرین کاکہناتھاکہ شدید گرمی اوررمضان میں بھی واپڈاوالوں کو عوام کے حال پر ترس نہیں آیا اور عام دنوں کی نسبت رمضان کے مبارک مہینے میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھادیا جو سراسرظلم وزیادتی ہے،انہوں نے کہاکہ بجلی کی مسلسل بندش کے سبب پانی کی قلت نے بھی سراٹھالیا ہے جس کی وجہ سے روزہ داروں اور عام لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،انہوں نے دھمکی دی کہ اگر لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری طورپر بند نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے پر مجبورہوجائیں گے۔
271 total views, no views today


