پشاور کے رہائشی نے مینگورہ کے محلہ ملوک آباد میں بیوی اور ساس کو فائرنگ کر کے قتل کردیااور اپنے تین بچے سمیت فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملزم لقمان قادر ولد سردار سکنہ آفریدیٹاون پشاور کی شادی سوات کی روبینہ سے ہوئی تھی۔ملزم اپنی بیوی کے ساتھ ان کے گھر میں رہائش پزیرتھا
۔پولیس کے مطابق جمعرات کی سہ پہر گھر میں معمولی تکرار پر ملزم نے اپنی بیوی روبینہ اور ساس پرفائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جان نحق ہو گئے۔ملزم اپنے تینوں بچوں کو ساتھ لیکر فرار ہو گیا۔سوات پولیسنے ملزم کی گرفتاری کے لئے داخلی وخارجی راستوں پر ناکہ بندی کردی،تاہم آخری اطلاعات تک ملزمکی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی
268 total views, no views today
Comments


