سوات،قومی وطن پارٹی کے راہنما ء اورسابق تحصیل ناظم فضل رحمان نونونے سیدوشریف میں ہونے والی آتشزدگی پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ آگ کی لپیٹ میں آکر بتاہ ہونے والی دکانوں کے مالکان کے ساتھ حکومت مالی تعاؤن کرے کیونکہ یہی ان کا واحدذریعہ معاش تھا جو آگ کی نذرہوگیا،انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کو اس ضمن میں عملی اقدامات اٹھانے چاہئے ،ایک طرف آگ نے کئی دکانوں کو راکھ کردیا
جبکہ دوسری طرف ممبران اسمبلی صرف فوٹوسیشن کیلئے وہاں کے دورے کررہے ہیں جو ایک قابل افسوس امر ہے ،ایسے موقعوں پر سیاست چمکانے کی نہیں بلکہ متاثرین سے تعاؤن کرنے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہاکہ جلنے والی دکانوں کے مالکان اس وقت شدیدپریشانی سے دوچار ہیں لہٰذہ حکومت ان کی دکانوں کی بحالی کیلئے فوری طورپر اقدامات اٹھائے۔
528 total views, no views today


