سوات، ضلع سوات میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، مرکزی شہر مینگورہ میں جمعرات کے دن شام کے وقت بارش شروع ہوگئی، رات بھر بارش کی وجہ سے دوبارہ سردی لوٹ ائی ہے، مینگورہ شہر کے علاوہ سوات کے تمام میدانی اور پہاڑی علاقوں میں بھی بارش جاری ہے، دوسری طرف سوات کے پہاڑی اور سیاحتی علاقہ کالام اور مٹلتان کا زمینی رابطہ گیارویں روز بھی بحال نہ ہوسکا، سڑک بند ہونے کیو جہ سے مٹلتان،
مہوڈنڈ کے عوام کو اشیاء خوردونوش کی شدید قلت کا سامنا ہے، پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے اشیاء خوردونوش پیدل لے جانے میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔
578 total views, no views today
Comments


