لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام سڑکوں پر آگئے ، حکمرانوں اور محکمہ واپڈا کیخلاف نعربازی ، 100فیصد بلز دینے کے باجود بجلی میسر نہیں ، سوات میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری ہیں اور ماہ رمضان میں لوڈ شیڈنگ میں مزید اضافہ ہوچکا ہے
جس سے تنگ آکر عوام سڑکوں پر آگئے ، سیدو شریف شگئی اور ملحقہ علاقوں کے لوگ سوشل ایکٹیوسٹ نیلم چٹان کی قیادت میں اللہ چوک میں مظاہرہ کیا اور حکمرانوں و محکمہ واپڈا کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ، مقررین نیلم چٹان ، ڈاکٹر خالد محمود اور دیگر نے کہا کہ ماہ رمضان میں 20 ،22 گھنٹے لوڈشیڈنگ کہا کا انصان ہے انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہ ہوا تو واپڈاہاؤس کا گھیراؤکریں گے
608 total views, no views today
Comments


