مینگورہ، تحصیل کونسلر یو سی شاہدرہ / نویکلے شاہد علی خان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے بابر کت مہینے میں غیر اعلانیہ اور ظالمانہ لوڈ شیڈنگ سراسر ظلم اور زیادتی ہے ، اگر فوری طور پر اسکا خاتمہ نہ کیا گیا تو ضلع بھر میں بجلی بل جمع نہیں کرائیں گے ، مینگورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک میں رمضان المبارک کے آمد کے ساتھ ہی مسلمانون کو سب سیڈی اور ریلیف دیا جاتا ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ہمارے ملک میں رمضان المبارک کے بابر کت مہینے میں روزہ داروں کے لئے مشکلات پیدا کئے جاتے ہیں اور لوڈ شیڈنگ کے عذاب سمیت یہاں پر مہنگائی بھی زوروں پر ہیں لیکن افسوس کے نہ انتظامیہ اور نہ حکومت کی جانب سے کوئی ایکشن لیا جاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام 100 فیصد بل جمع کراتے ہیں اور اسکے باوجود ان پر 18 سے 20 گھنٹے ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ، لہٰذا اگر فوری طور پر اسکا خاتمہ نہیں ہوا تو آئندہ سوات کے عوام بجلی بل جمع نہیں کریں گے اور اس سلسلے میں تمام ضلع کے عوام سیاسی پارٹیوں ، سول سوسائٹی اور تاجر برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بل جمع نہی کرائیں اور آئندہ جلد ہی ایک اجلاس میں اسکا فیصلہ کیا جائیگا ۔
882 total views, no views today


