سوات،سوات کے9ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس چھپائی نہ ہونے کے باعث التوا کاشکار ہیں ،سال گذرنے کے باجود درخواست گذاروں کو ڈرائیونگ لائسنس فراہم نہیں کئے گئے ہیں اور کاغذاور چھپائی ہونے کے بہانے کرکے ٹرخایا جارہا ہے ،عوامی حلقوں نے چھپائی کی مشینری صوبائی سطح پر ہونے کی بجائے ریجنل سطح پر مشینری لگانے کا مطالبہ کردیا
،سوات پولیس کے ذرائع کے مطابق سوات میں طویل عرصے سے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس فراہم نہیں کئے جارہے ہیں اور ایک اندازے کے مطابق 9ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس اس وقت پشاورمیں التواکاشکار ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو ڈرائیونگ کے سلسلے میں سخت مشکلات کاسامنا ہے ،سوات کے شہر ی لائسنس کے حصول کے لئے آئے روز ٹریفک کے دفتر کے چکر کاٹ رہے ہیں لیکن انہیں دفتر میں یہی کہہ کر رخصت کیا جاتا ہے کہ کارڈز کی کمی ہے اور چھپائی میں تاخیر ہورہی ہے دوسری جانب ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کی وجہ سے شہری جب بھی گاڑی چلانے سڑکوں پر نکل آتے ہیں تو لائسنس نہ ہونے پر ٹریفک پولیس کے ہاتھوں انہیں بھاری جرمانے بھی تھمادئے جاتے ہیں جبکہ بیشتر افراد کو بیرون ممالک ملازمت کے لئے جانے میں بھی مسائل کاسامنا ہے ،عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ لائسنس کی چھپائی کی مشینری ریجنل سطح پر لگائی جائے تو اس سے ہر ریجن کے عوام کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں آسانی پیدا ہوگی،دوسری جانب پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ انہیں جتنی بھی درخواستیں موصول ہوئی ہیں انہیں مرتب کرکے پشاور ارسال کردئے گئے ہیں لیکن لائسنس کی چھپائی نہ ہونے کی وجہ سے نو ہزار کے قریب لائسنس تاحال التوا میں پڑے ہیں ۔
518 total views, no views today


