سوات, سوات کی تحصیل کبل کے علاقے شاہ ڈھیرئی محلہ نبی آوارہ میں کچے مکان کی چھت گرنے سے خاتون خانہ جاں بحق ، بیٹا اور بہو شدید زخمی ہوگئے ، پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز عصر کے وقت کبل کے علاقے شاہ ڈھیرئی میں میاں جان نامی شخص کے مکان کی چھت اچانک منہدم ہوگئی جس کے ملبے تلے دب کر میاں جان کی بیوی مسماۃ رمنہ بی بی موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کی بہو مسماۃ نظیرہ بی بی زوجہ روزی خان اور ایک بیٹا عزیز اللہ ولد میاں جان شدید زخمی ہوگئے جنہیں دیگر اہل خانہ نے فوری طورپر طبی امداد کے لئے سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا ہے ۔
638 total views, no views today
Comments


