سوات، سوات تحصیل مٹہ کے علاقے گوالیرئی میں نامعلوم افراد کی فلائنگ کوچ پر فائرنگ ڈرائیور جان بحق ایک خاتون شدید زخمی ، مٹہ کے علاقے گوالرئی سے مٹہ جانے والی مسافر فلائنگ کوچ پر رونڑنگار کے مقام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے فلائنگ کوچ ڈرائیور عمرعلی اور پیچھے سیٹ پر بیٹھی سلمی نامی خاتون شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیاگیامگر زخمی ڈرائیور عمرعلی زخمی کی تاب نہ لاکر ہسپتال میں دم توڑگیا، جبکہ زخمی خاتوں کو سیدوشریف ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے پولیس کی مطابق ڈرائیورعمرعلی کی گاؤں میں ذاتی دشمنی تھی جس کے بناپر ان کو قتل کردیاگیاہے، جبکہ فلائنگ کوچ میں دیگر سواریاں بھی تھی جوکہ بال بال بچ گئی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاشی شروع کردی ہے۔
جبکہ دوسرے واقعے میں سربانڈہ میں سدرہ بی بی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردی، مٹہ کے علاقہ سربانڈہ میں سدرہ بی بی دختر امیر سلام کو نامعلوم افراد نے گزشتہ رات سحری کے بعد فائرنگ کرکے زخمی کردیا زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم وہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی ۔
330 total views, no views today


