سوات، سوات کے تحصیل کبل کے علاقہ توتانو بانڈی میں سرچ اپریشن کے دوران مبینہ شدت پسندوں اور فورس کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں تین شدت پسند ہلاک ہوگئے ، کبل پولیس سٹیشن کے مطابق تحصیل کبل کے گاؤں توتانو بانڈی ،کاؤدارے،منجہ میں سیکورٹی فورسز حسب سابق گشت کررہی تھی کہ رات چار بجے کے فورسز ، پولیس کا سامنا مبینہ شدت پسندوں کے ساتھ ہوا ، دونوں طرف سے فائرنگ شروع ہوئی ، جس کے نتیجے میں تین مبینہ شدت پسند ہلاک ہوگئے ، کبل پولیس کے مطابق ان شدت پسندوں نے رات کو توتانوبانڈی میں پولیس وین پر بھی فائرنگ کی تھی جس میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے،جس کے بعد علاقہ میں سرچ اپریشن شروع کردیا گیا تھا، پولیس اور فورسز نے ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کی لاشوں کو شناخت کیلئے کبل سول ہسپتال منتقل کیا، جہاں پر ان کی شناخت کی جارہی ہے۔
1,036 total views, no views today


