کبل سوات کی تحصیل کبل کے علاقے غا غی بانڈئی(توتانو بانڈئی) میں باپ کی فائرنگ سے بیٹی جاں بحق ہوگئی ، پولیس نے رپورٹ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی،پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تحصیل کبل تو تانو بانڈی کے علاقے غا غی بانڈئی میں سسر اور بہو کے درمیان جھگڑا ہوا جس میں بیٹی نے سامنے آکر بیچ بچاؤ کی کوشش کی لیکن اس دوران فائرنگ کی زد میں آکر مسماۃ (ز) شدید زخمی ہوئی جسے دیگر اہل خانہ نے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئی چل بسی، و قوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے رپورٹ درج کر کے حقائق جاننے کیلئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔
564 total views, no views today
Comments


