مینگورہ، ڈسٹرکٹ فورڈ کنڑولر سوات ابوبکر محمود ، محمد زبیر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولراور عباس خان انسپکٹر نے مینگورہ اور اسکے مضافاتی علاقوں پر اچانک چھاپے مارکر گرانفروشوں ، ذخیرہ اندوزوں اور مضرصحت اشیاء کے خلاف متعدد وکانداروں کو جرمانہ کرکے تنبیہہ کی کہ اس ماہ مبارک رمضان میں کسی بھی ذخیرہ اندوزی ، مضرصحت اشیاء فروخت کرنے اور قیمتیں بڑھانے کی اجازت نہیں دیں گے ، اس ضمن میں متعدد دوکانداروں سے تقریباً 83000 روپے جرمانہ لیااور مختلف اشیاء کے4 نمو نے لیکر تجزئے کیلئے لیبارٹری بھیجوا ئے گئے ، اس کے علاوہ 12 دوکانداروں کے خلاف ایف آئی آر کراکے متعلقہ تھانوں کو بھیجوائے گئے ۔
550 total views, no views today
Comments


