سوات, سوات میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ کر موسم خوش گوار ہوگیا ، روزہ داروں کے مرجھا ئے چہرے کھل اُٹھے، گزشتہ روز بعد از دوپہر سوات کے طول وعرض میں اچانک گہر ے بادل چھاگئے جس کے بعد گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش نے موسم کو بے حد خوش گوار بنادیا، کئی دنوں سے جاری گرمی نے روزہ داروں کا برا حال کردیا تھا اور لوگ گرمی کی شدت سے کافی پریشان دکھائی دے رہے تھے
لیکن گزشتہ روز کی بارش نے اچانک موسم میں خوش گوار تبدیلی لاکر روزہ داروں کی مشکل میں کافی حد تک کمی کردی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے اگلے دو روز میں مزید بارشوں کی پیشن گوئی کردی ہے۔
270 total views, no views today
Comments


