مینگورہ ، واپڈا کے ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف گزشتہ روز خوازہ خیلہ ٹیٹابٹ کے مقام پر چالیار، ٹھیکداری،شمک اور ٹیٹابٹ سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے خوازہ خیلہ کالام روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کردیا تھا ، اس دوران سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی ، جس پر مشتعل مظاہرین او ر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی ہوئی ، بعد از اں سیکورٹی فورسز نے خوازہ خیلہ بازار میں عوام پر تشدد کرکے بازار کو زبردستی بند کرایا تھا ، جس کے خلاف خوازہ خیلہ بازار میں شٹر ڈاو?ن ہڑتال ہوا ، بازار مکمل طور پر سنسان پڑا تھا۔ ہڑتال کی وجہ سے دور دراز علاقوں سے انے والے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ روزہ داروں کو خوراکی اشیاء4 خریدنے میں دشواری پیش ا?ئی۔ ا?خری اطلاعات تک بازار مکمل طور پر بند رہا۔
504 total views, no views today


