مینگورہ، سوات سیرینہ ہوٹل میں ناقص کھانوں،من مانے نرخوں اور پشتون روایات کی دھجیاں اڑانے کا انکشاف،رمضان المبارک میں بھی ہروقت کھانا دستیاب، من مانیاں جاری ،کوئی پوچھنے اورروکنے ٹوکنے والا نہیں، سوات سیرینہ ہوٹل سیدوشریف میں ناقص کھانوں کی فراہمی اور مرضی کے نرخ چلانے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ اس ہوٹل میں رمضان المبار ک میں بھی ہروقت کھانے دستیاب ہوتے ہیں جس سے رمضان کا تقدس پامال ہورہا ہے،اس کے علاوہ ہوٹل میں صفائی ستھرائی کا نظام انتہائی ناقص ہے اورخصوصاََ کچن کی حالت زارتو دیکھنے کے قابل ہے،اسی طرح ہوٹل میں سوئمنگ پل بھی ہے جہاں پر نیم برہنہ لوگ نہاتے ہیں حالانکہ یہ حرکات اسلامی اورپختون روایات کی کھلی خلاف ورزی ہے،سیرینہ ہوٹل میں ایک طرح سے روایات کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں مگر تاحال کسی نے اس طرف توجہ دینے کی زحمت تک گوارہ نہیں کی ہے ،ہوٹل کی صفائی ستھرائی اوردیگر معاملات کے بارے میں جب فون نمبر0946711641 پررابطہ کیا گیا تو وہاں سے جمال نامی شخص نے جوا ب دیا کہ ہوٹل میں سب کچھ ہوتا اورچلتا ہے اورہم کسی کے پابند نہیں اورفون بند کردیا،اس سے ثابت ہوتا ہے کہ سیرینہ ہوٹل میں صفائی ستھرائی کا نظام ناقص اورغیر معیاری کھانوں کی بھر مار ہے جس کا اعتراف خودمذکورہ شخص نے کردیاہے ،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کچھ عرصہ قبل سیرینہ ہوٹل کے کچن میں کھاناپکانے والے دو ملازمین ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا تھے جس کے بارے میں ہوٹل انتظامیہ کو پتہ تھامگر اس کے باوجود بھی وہ ان مریضوں کے ہاتھوں کھانے پکاتے تھے،مقامی حلقوں نے سیرینہ ہوٹل کے حوالے سے سامنے آنے والے انکشافات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
938 total views, no views today


