سوات، سوات تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے نتائج تیار کرلئے ، طلباء وطالبات دل تھام لیں، کل پوزیشن ہولڈرز کا اعلان دس بجے جبکہ دن دو بجے عام نتائج عوام کیلئے دستیاب ہونگے، بورڈ ذرائع کے مطابق ضلع سوات کے نہم و دہم کے طلباو طالبات کے نتائج کا اعلان بیس جون کو صبح دس بجے ودودیہ ہال میں ہوگا، جہاں پر سوات بورڈ کو میٹرک میں ٹاپ کرنے والے طلباء وطالبات کے ناموں کااعلان کیا جائے گا، جبکہ دن دو بجے کے وقت نہم ودہم کے طلباء وطالبات مختلف بک سٹوروں، سکولوں پر اپنا رزلٹ دیکھ سکیں گے،
1,076 total views, no views today
Comments


