بریکوٹ، پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے رہنماء بخت آفسر خان آف ابوہا نے کہاہے کہ وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام بغیر سوچے سمجھے اقدامات اٹھاکر عوام کے مسائل میں اضافہ کرتے ہیں ۔ضلع سوات میں ٹرانسفامرز کے مرمت کے پرائیویٹ ورکشاپ بند کرکے عوام کو ذہنی طور پر مفلوج کردیا ۔جس کی وجہ سے عوام کے دلوں میں پارٹی کے لئے نفرت پیدا ہورہی ہے جس کی ساری ذمہ داری امیر مقام پر عائد ہوتی ہے ۔گاؤں ابوہا میں 100کے وی ٹرانسفارمر گذشتہ پانچ دنو ں سے خراب پڑا تھا جبکہ چار دنوں سے ٹرانسفارمر کھمبے میں چار دنوں تک لٹکا رہا جبکہ گذشتہ روز ٹرانسفارمر کو محکمہ واپڈا نے ٹرانسفارمر کو ورکشاپ لے گیا اب کتنے دنو ں میں یہ ٹرانسفارمر مرمت ہوگا کوئی پتہ نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اخبار بیان جاری کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ مشیر وزیراعظم پاکستان امیر مقام نے سوات میں ٹرانسفارمرز کے پرائیویٹ ورکشاپ بند کر کے عوام کے مشکلات میں اضافہ کردیا ہے ۔اب علاقے کے ٹرانسفارمر ز کئی ہفتوں تک خراب پڑرہتے ہیں کیونکہ چکدرہ میں قائم سرکاری ورکشاپ میں رش زیادہ ہوتاہے ۔انہوں نے کہاکہ موصوف کو پہلے پرائیویٹ ورکشاپ بند کرنے سے پہلے متبادل نظام قائم کرنا چاہیے تھا ۔انہوں نے کہاکہ اگر پرائیویٹ ورکشاپ میں ناقص میتریل کا استعمال ہوتا تو انہیں اصلی میٹریل لگانے کا پابند کرانا چاہے تھانہ کہ عوام کے مشکلات میں اضافہ کرتے ہوئے مذکورہ پرائیویٹ ورکشاپوں کو بغیر سوچھے سمجھے بند کرتے ۔انہوں نے کہاکہ سوات میں فوری طور پر پرائیویٹ ٹرانسفارمر ز کے ورکشاپ کو دوبارہ کھل دیا جائے تاکہ عوام کے مشکلات میں کمی آسکیں ۔
1,027 total views, no views today


