سو ات، سوات کے صدرمقام سیدوشریف سے 3سالہ بچے کو اغوا کرنے والے افغان اغواکاروں کے خلاف انسداددہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ،خاتون تاج بی بی کو جیل بھجوادیا گیا جبکہ مرکزی ملزم عبدالمتین کو 22روزہ جسمانی ریمانڈپر پولیس کے حوالے کردیا گیا ،ایس پی انوسٹی اگیشن شاہ جہان خان نے میڈیا کو بتایا کہ سیدوشریف سے 2جون کو تین سالہ بچے حیان علی ولد صداقت علی کو اغوا کرنیوالے افغان اغواکاروں عبدالمتین اور اس کی ممانی تاج بی بی کے خلاف انسداددہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کو انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کردیا گیا جہاں پر عدالت نے ملزمہ تاج بی بی کو جیل بھجوادیا ہے جبکہ ملزم عبدالمتین کو بائیس روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کے حوالے کردیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اغواکاروں کو رقم دینے کا لالچ دیا اور انہیں مینگورہ بائی پاس پر بلا کر گرفتار کیا اور ان سے بچے کو بازیاب کرایا گیا انہوں نے کہاکہ ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے تاکہ گروہ میں ملوث دیگر ملزمان تک بھی رسائی حاصل کی جاسکے۔
866 total views, no views today


