بریکوٹ،گورنمنٹ ہائی سکول گوگدرہ میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں ممبر صوبائی اسمبلی عزیز اللہ خان گران نے افتتاح کر کے آغاذ کردیا۔اس موقع پر سکول ہذا کے ہیڈماسٹر پروانت خان ،سماجی کارکن عبدالخاق خان ،پارٹی کارکن میاں جان کے علاوہ اساتذہ کرام موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ سوات کو سرسبز اور شاداب کرانے میں ہمیں اپنا بھرپور کردار اد ا کریں کیونکہ درخت ماحول کو صاف اور صحت مند زندگی کی علامت ہے ۔ماحول کی خوبصورتی درخت لگانے سے بہتر ہو جاتی ہے۔سوات کی پہچان صاف پانی اورخوبصورت گھنے جنگلات ہیں ۔
معاشرے کے ہر فرد کے لئے ضروری ہے کہ وہ جنگلات کی حفاظت اور اس میں اضافہ کرنے کے لئے اپنا دینی اور اخلاقی فریضہ ادا کرے ۔بعد میں سکول ہیڈماسٹر پروانت خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلات نے ہمیں تقریباً چھ سو مختلف اقسام کے پودے فراہم کئے ہیں جس پر ہم ان کے مشکور ہیں ہماری کوشش یہی ہوگی کہ علاقے میں زیادہ سے زیادہ درخت لگاکر اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھے ۔انہوں نے مذید کہا کہ ہم علاقے میں جنگلات کاہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لئے مہم بھی چلائیں گے ۔
455 total views, no views today


