سوات ، بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن سوات کے حالیہ میٹرک نتیجہ میں المدینہ ماڈل سکول اینڈ کالج نے مجمو عی طور پر 9 پو زیشنز حا صل کئے۔ المدینہ کی ہو نہا ر طالبہ سیدہ ہما شاہ نے پورے سوات ، بو نیر اورشا نگلہ مین 1024 نمبرز لے کر دوسری جبکہ مہر نگار نے 1023 نمبرز کے ساتھ تیسری پو زیشن حا صل کی ۔ اسی طرح مذکورہ کالج کی طالبہ رامین نے 1017 نمبرز لے کر بورڈ میں مجمو عی طور پر ساتویں جبکہ طالبات میں پانچویں ، فر یا ل بی بی نے 1011 نمبرز کے ساتھ مجمو عی طور پر ستر ھویں جبکہ طالبات میںآٹھویں ، حنا ء گل نے 1007 نمبرز کے ساتھ مجموعی طور پر ستر ھویں جبکہ طالبات میں گیارھویں پو زیشن حاصل کی۔ کالج ھٰذا کے طا لب علم داؤد خان نے 1007 نمبرز لیت کر مجمو عی طور پر ستر ھویں جبکہ طالب علموں میں دسویں ، گل آرزو اور حفصہ علی نے 1003 نمبرز لے کر مجموعی طور پر اُنیسویں جبکہ طالبات میں تیر ھویں اور زینت محل نے 1002 نمبرز کے ساتھ مجموعی طور پر بیسویں جبکہ طالبات میں چودھو یں پو زیشن حاصل کی۔ یاد رہے کہ المدینہ ما ڈل سکول اینڈ کالج پچھلے پانچ سالو ں سے مسلسل سوات تعلیمی بورڈ میں پو زیشنز لے رہے ہیں۔ جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ادارہ سوات میں معیاری تعلیم کے فروغ میں سر گرم عمل ایک مثالی ادارہ ہے۔
858 total views, no views today


