سوات، ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن خیبر پختونخوا ڈاکٹر اشتیاق احمد مروت نے کہا ہے کہ پولیس فورس دہشت گردی کے ہر قسم خطرت سے نمٹنے کیلئے پور طرح تیار ہے ، ملاکنڈ ڈیوژن میں دہشت گردی کے خاتمہ اور قیام امن کیلئے پولیس کی قربانیاں روز روشن کی طرح عیاں ہیں ، کم وسائل کے باوجود پولیس نے ہر مشکل وقت میں جو انمردی کا مظاہرہ کیا ہے ، اصلاحات اور عملی اقدامات کے باعث پولیس کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ بنادیا گیا ہے ، تربیت مکمل کرنے والے ریکروٹس عملی زندگی میں اپنے فرائض منصبی ایمانداری سے ادا کرکے عوام کا اعتماد حاصل کریں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاوید اقبال شہید پولیس لائن نویکلے مینگورہ میں پاسنگ اوٹ پریڈ کی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ، تقریب سے آرپی او ملاکنڈ ریجن آزاد خان اور پولیس ٹریننگ سکول کے پرنسپل مبارک خان نے بھی خطاب کیا ، جبکہ اس موقع پر ڈی پی او محمدسلیم مروت ، ضلع ناظم محمد علی شاہ اور دیگرحکام بھی موجود تھے ، تقریب کے دوران ایڈیشنل آئی جی خیبر پختونخوا ڈاکٹر اشتیاق احمد مروت نے ٹریننگ مکمل کرنے والے 230 ریکروٹس اور 25 ڈی ایس پیز سے حلف لیا ، اس موقع پر تربیت مکمل کرنے والے ریکروٹس نے شاندار پریڈ پیش کرکے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شرکاء سے داد حاصل کرلی ، ڈاکٹر اشتیاق احمد مروت نے مزید کہا کہ حکومت اور قوم پولیس فورس پر اربوں روپے خرچ کررہی ہے اسلئے پولیس عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں ، پولیس فورس میں میرٹ پر عمل در آمدکی وجہ سے ٹریننگ حاصل کرنے والے اہلکار اہم عہدے سنبھال سکتے ہیں ، آئی جی پی ناصر درانی صوبائی حکومت کی تعاون سے پولیس فورس کو ملک کا بہترین پولیس فورس بنانے کیلئے عملی جدوجہد کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ تربیت مکمل کرنے والے جوانوں نے اللہ تعالیٰ اور قوم کے سامنے حلف لے کر وعدہ کیا ، اس وعدے کی پاسداری کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کی جائے اور ہر مشکل کا جوانمردی سے مقابلہ کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ جس طرح پولیس فورس نے قربانیاں دے کر ملاکنڈ ڈویژن سے فتنے کا خاتمہ کردیا اس طرح ہر مشکل میں پولیس فورس قوم کو مایوس نہیں کریگی ۔
598 total views, no views today


