خوازہ خیلہ ، محکمہ واپڈا اور این ایچ اے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ ، روڈ بلاک ، شٹر ڈاؤن محکمہ واپڈا ایک ہفتے میں بازارسے بجلی کے کھمبے ہٹا کر سائیڈ پر لگائیں ، بصورت دیگر بازار کے دکاندار اپنے حدود واپس قبضہ کرینگے اگر محکمہ واپڈا اور این ایچ اے نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو عوامی سمندر ان کو بہا کر لے جائینگے۔ یونین کونسل خوازہ خیلہ ، تحصیل خوازہ خیلہ ، ضلع سوات اور خوازہ خیلہ (اپر سوات نیوز)مرکز میں مسلم لیگ ن کی حکومت کے باوجود سوات اور خوازہ خیلہ کے عوام کے ساتھ واپڈا اور این ایچ کا ظالمانہ سلوک سمجھ سے بالاتر ہے ،ایم پی اے ڈاکٹر حیدر علی خان کے زیر قیادت احتجاجی ریلی مین چوک سے شروع ہوکر مٹہ چوک تک مارچ کیا جو بعد میں ایک جلسہ کا شکل اختیار کرگیا تفصیلات کے مطابق خوازہ خیلہ میں ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے انٹی کرپشن ڈاکٹر حیدر علی خان کے زیر قیادت محکمہ واپڈا اور این ایچ اے کاسوات اور حلقہ پی کے چیاسی کے عوام کے ساتھ ناروا سلوک کے خلاف سخت احتجاجی مظاہرہ کیا ، جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ، مظاہرین مین چوک سے ہوتے ہوئے مٹہ چوک پہنچ گئے جہاں سے واپسی پر بشام چوک میں جلسے کا شکل اختیار کرگیا ، مظاہرین سے، خطا ب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر حیدرعلی و دیگرمقامی رہنماؤں نے کہا کہ محکمہ واپڈا اور این ایچ اے نے ضلع سوات اور حلقہ پی کے چیاسی کے ساتھ ایک سازش کے تحت ناروا سلوک کاجو سلسلہ شروع کیا ہے ،جس سے رمضان المبار ک کے اس مقدس مہینے میں سحری اورافطاری میں گھنٹوں پر بجلی غائب رہتی ہے ، جبکہ چوبیس گھنٹوں میں اٹھارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کے وجہ سے کاروبارتباہ ہوکر رہ گیا ہے ، جبکہ بجلی سے وابسطہ کاروبار تو مکمل طور پر ختم ہوگیاہے ، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کا نمائندہ امیر مقام سوات کے حالات سے اچھی طرح واقف ہے لیکن جان بوجھ کر عوام کے ساتھ ظلم کا سلسلہ شروع کردیا ہے ، جس کو مزید برداشت نہیں کرینگے ، انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام 100 فیصد بل دیتے ہیں لیکن اس کے برعکس زیادہ سے زیادہ لوڈ شیڈنگ سوات ہی میں کیا جاتاہے، انہوں نے محکمہ واپڈا کوخبردار کیا کہ ایک ہفتے کے اندر اندر بجلی کے کھمبے ہٹا کر سائیڈ پر لگائیں بصورت دیگر خوازہ خیلہ بازار میں جتنے دکانداروں نے اپنے دکانوں کو کاٹ کر چھوڑ دیا ہے اس کو واپس قبضہ کرینگے ، انہوں نے کہا کہ ضلع سوات سڑکوں کا انفراسٹرکچر مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے ، جبکہ وفاقی حکومت اور این ایچ اے نے چشم پوشی اختیار کرلی ہے ، این ایچ اے نے مینگورہ سے سنگوٹہ تک روڈ راتو رات تعمیر کیا جبکہ باقی روڈ دو دہائی گزرنے کے باوجود کسی قسم کی تعمیراتی کام شروع نہیں کیا گیا ، جس کی وجہ سے عوام ذلیل اور خوار ہورہے ہیں ، اور حادثات معمول بن گیا ہے ، اگر محکمہ واپڈا اور این ایچ اے نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو باقاعدہ احتجاجی تحریک شروع کرینگے۔
682 total views, no views today


