سوات ، چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان سینئر پارٹی رہنما شیر آفگن خان کی رہائش گاہ گئے اور ان کے ساتھ موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔شیر افگن کا کا نے چیئرمین ڈیڈیک کی جانب سے پی کے 80کو مثالی حلقہ بنانے کے لیے شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ا ن منصوبوں کی تکمیل سے حلقہ ایک شاندار اور بے مثال حلقہ بن کر ابھرے گا۔انھوں نے کہا کہ لوگ حفاظتی پشتوں ،قبرستانوں کی حفاظتی دیواروں ،سیدو مینگورہ خوبصورتی منصوبوں ،آبنوشی سکیموں ،سڑکوں ،گلیوں اور نالیوں کی تعمیر او ر پولیس، تعلیم اور صحت کے علاوہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے متعارف کئے گئے اصلاحات سے بہت خوش ہیں ۔انھوں نے چیئرمین ڈیڈیک کی جانب سے بجلی کے وولٹیج کی کمی دور کرنے اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے لیے کوششوں کی بھی تعریف کی اور پیسکو چیف کے ساتھ معاملات اٹھانے کو اچھی پیش رفت قرار دیا۔فضل حکیم خان نے کاکا کو یقین دلایا کہ حلقہ کے عوام اور پارٹی کے کارکن حکومتی اثاثہ ہیں ۔ان کی بھلائی کے لیے کسی بھی اقدا م سے گریز نہیں کیا جائے گا ۔
606 total views, no views today


