مینگورہ، ممبر صوبائی اسمبلی وچیئر مین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات ان کے دہلیز پر فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے ، شاہدرہ ،رنگ محلہ ،فضا گٹ اور دیگر مقامات پر سوئی گیس لو پریشر کے حل کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لارہے ہیں، میرٹ کے تحت سوئی گیس کے کنکشن اور میٹر ز دینے کا خیر مقدم کرتے ہیں، محکمہ سوئی گیس کے حکام تندہی سے عوامی مشکلات کا ازالہ یقینی بنائیں۔وہ گزشتہ روز اپنے دفترسیدوشریف میں ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے
، اس موقع پر سوئی گیس سوات ایریا انچارج شاہ عالم خان ، انجینئر اکبر امان ، پارٹی کے دیرینہ رہنماؤں نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ اجلاس میں سوئی گیس کے متعلق تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ،فضل حکیم خان نے کہا کہ مینگورہ کے لئے 6 انچ سوئی گیس پائپ لائن سے لو پریشر کا مسئلہ مکمل حل ہوجائے گا اور سوئی گیس کے صارفین سکھ کا سانس لے سکیں گے ، انہوں نے کہا کہ مینگورہ میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے فوری طورپر 16کروڑ تیس لاکھ روپے دئیے ہیں اور اس کی مد میں موجودہ ٹیوب ویلوں کی مرمت اور دیگر مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات ہورہے ہیں،انہوں نے کہا کہ مینگورہ اور حلقہ پی کے 80 کے تمام علاقوں ،گھروں کو برابری کی بنیاد پر سوئی گیس کی سہولت پہنچانے کے لئے ہم دور رس اقدامات کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے مسائل باخبر ہیں باغ ڈھیرئی سے مینگورہ تک واٹر سپلائی کے مربوط نظام کے تحت گریویٹی سسٹم کے سکیم پر بھی عمل درآمد کرررہے ہیں جس کے دوررس نتائج برآمد ہونگے ، انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ا ور یہ سلسلہ جاری رکھیں گے ،حلقہ کے عوام سے کئے گئے وعدوں کو اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے پورا کریں گے۔
375 total views, no views today


