سوات، مینگورہ شہر میں جعلی حکیموں کے بڑے گینگ کا انکشاف ،شہر سمیت ضلع بھر میں اپنے کارندے بیٹھا دئے ،سادہ لوح عوام کو لوٹنے کا سلسلہ اور عوامی شکایات پر مینگورہ پولیس کا شہر میں جعلی حکیموں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم کا آغاز ،دو جعلی حکیم اور منشیات فروش گرفتار ،سرغنہ کی تلاش جاری گزشتہ روز ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ خان کی نگرانی میں ایس ایچ او مینگورہ اختر ایوب نے شہر میں شدید عوامی شکایات پر جعلی حکیموں کے خلاف مہم کا اغاز کرتے ہوئے مینگورہ شہر میں جنرل بس سٹینڈ کے قریب پشاور کے جعلی حکیم محیب اللہ ولد ہدایت شاہ سکنہ افغان کالونی اور عمران ولد ببرک گل سکنہ امانکوٹ کو گرفتار کرکے ان سے جعلی ادویات برامد کئے ایک شخص نے مینگورہ پولیس کو ایک تحریری درخواست میں دی گئی تھی کہ مذکورہ افراد نے دو سو روپے کی ادویات ان پر ساڑھے چار ہزاد روپے میں فروخت کی ہے ادھر ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ خان نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ یہ ایک بہت بڑا گینگ ہے جنہوں نے شہر سمیت ضلع بھر میں اپنے کارندے پھیلا رکھے ہیں اور وہ مختلف مقامات پر سادہ لوح عوام کو ورغلا کر ان کو دونوں ہاتھو ں سے لوٹ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس گینگ کے بارے میں اہم انکشافات جلد میڈیا کو پیش کئے جاینگے اور انکے سرغنہ کی تلاش جاری ہے انہوں نے کہا کہ گرفتار جعلی حکیموں نے بہت اہم انکشافات کئے ہیں جن میں مینگورہ شہر کے کچھ لوگ شامل ہے جو ان دو نمبر لوگوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں ،دوسرے کاروائی میں مینگور پولیس نے کاشف ولد ظفر اقبال سکنہ سیدو سے 1053 گرام چرس برامد کرکے انکو گرفتار کرلیا
1,102 total views, no views today


