کبل، تحصیل کبل کے بالائی علاقوں میں مہنگائی کا جن بے قابو،انتظامیہ لمبی تان کرسو گئی،عوام گراں فروشوں کے رحم وکرم پر،غریبوں کی رمضان پیکی پڑھ گئی،اشیائے روز مرہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ،پرسان حال کوئی نہیں،ارباب اختیار نوٹس لیں ، تحصیل کبل کے بالائی علاقوں توتانوبانڈئی ،ٹیغک،گالوچ،منجہ قلاگے،کالاکلے،دیولئی ،شاہ ڈھیرئی ،ٹال دردیال اور مضافات میں گراں فروشوں نے عوام کا جینا حرام کررکھا ہے ہر چیز کی من پسند قیمت وصول کی جاتی ہے جس کی وجہ سے غریب روزمرہ کی اشیاء خوردونوش خریدنے سے قاصر ہوچکے ہیں خصوصا قصائیوں نے چریاں مزید تیز کرکے فی کلو گوشت کی قیمت 400روپے تک پہنچا دی ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ انتظامیہ لمبی تان کر سو گئی ہے اور عوام کو بے یار ومددگار چھوڑ دیا ہے اہلیان علاقہ نے ارباب اختیار سے گراں فروشوں کے خلاف جنگی بنیادوں پر سخت اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
470 total views, no views today


