سوات، یونین کونسل کوزہ بانڈی ،کانجو اور برہ بانڈی کے نمائندہ وفد کا ایس ای واپڈا محمد اکبر خان سے ملاقات،بجلی کا سنگین مسئلہ حل ،وفد میں ضلعی ناظم محمد علی شاہ اور دیگر بلدیاتی نمائندے کثیر تعداد میں شریک تھے جبکہ علاقے سے ممبر قومی اسمبلی مراد سعید اور ممبر صوبائی اسمبلی محب اللہ خان کے علاقے میں بجلی کے مسئلے کو نظر اندا ز کرنا زیادتی ۔سوات کے یونین کونسل کانجو ،کوزہ بانڈی اور برہ بانڈی کے علاقوں رمضان المبارک کے اغاز میں فیڈر پر اوورلوڈنگ کا مسئلہ سنگین ہوگیا تھا اور گزشتہ ایک ہفتے سے دن رات میں پانچ یا دس منٹ کیلئے بجلی نظر ارہی تھی جس کیلئے گزشتہ روز علاقے کے ایک نمائندہ وفد ضلعی ناظم محمد علی شاہ کے سربراہی جس میں تحصیل نائب ناظم انجینئر حنیف خان ،تحصیل کونسلر ریاض خان ،نصراللہ خان خٹک ،ضلعی کونسلر فلک ناز خان ،اکبر حسین ،صحافی وقار احمد سواتی ،ناظم ظفر اللہ خا ن ،حبیب گل ،اشفاق خان ،رحمت علی ،اوردیگر نمائندے کثیر تعداد میں شریک تھے ۔اس موقع پر واپڈا حکام نے علاقے کے کچھ ٹرانسفامر کو دوسرے فیڈر میں شفٹ کردی جس سے علاقے میں بجلی کا سنگین مسئلہ حل ہوگیا ۔بجلی کے مسئلے کو پرامن طریقے سے حل کرنے پر علاقے کے عوام نے بلدیاتی نمائندوں کا بھرپور انداز میں شکریہ ادا کیا ۔ یاد رہے کہ تین یونین کونسلوں میں بجلی مسئلے کے حوالے سے نظر اندازی پر علاقے کے عوام ممبر قومی اسمبلی مراد سعید اور ممبر صوبائی اسمبلی محب اللہ خان سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔اس سے پہلے ایم این اے مراد سعید نے کبل کیلئے الگ فیڈر اور محب اللہ خان نے علاقہ شور کیلئے الگ فیڈر منظور کیا تھا جس سے کانجو ،کوزہ بانڈی اور برہ بانڈی کے عوا م کے ساتھ ان ممبران کے جانب سراسر ظلم اور زیادتی ہے ۔
488 total views, no views today


