بریکوٹ، عوامی شکایات پر بریکوٹ انتظامیہ کا بازار میں قصابو ں ،بیکری اور مختلف دکانوں پر چھاپے ،گندگی اور ناقص گوشت فروخت کرنے پر 9قصائی اور زائدالمعیاد اشیاء فروخت کرنے پر چار دکانداروں پر جرمانے عائد کردئیے گئے ۔بریکوٹ بازار سمیت دیگر علاقوں میں رمضان المبارک کے مقدس مہنیے میں چھاپوں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔صارفین کو جہاں بھی شکایات ہوں بریکوٹ انتظامیہ سے فوری طور پر رابطہ کریں ،تاکہ ذخیرہ اندوز ،منافع خوروں اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف بروقت اور خوب قانونی کاروائی کی جاسکے ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ ملک دل نواز خان وزیر نے بریکوٹ بازار میں قصاب خانوں اور دیگر دکانوں پر چھاپے مارے چھاپوں کے دوران قصاب کے دکانوں میں گندگی اور باسی گوشت فروخت کرنے پر نو قصابوں کو دھر لیا گیا اور موقع پر ہی ان پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے ساتھ ساتھ مختلف دکانوں جنمیں بیکری دکان ،سٹور ز اور دیگر اشیاء خورد نوش کی دکانیں شامل تھیں پر چھاپے مارے وہاں پر نرخ نامے نہ ہونے ،زائدالمعیاد اشیاء خودنوش کی فروخت پر چار دکاندارو ں کو جرمانہ کیا گیا ۔بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام رمضان المبارک کے مقدس مہنیے میں جہاں بھی دکانداروں ،قصابوں اور دیگر اشیاء خوردنوش فروخت کرنے والوں سے شکایات ہوں ہمارے ساتھ 0946-751424یا سب ڈویژن آفس آکر رابط کریں ان کے خلاف فوری کاروائی کی جائے گی
556 total views, no views today


