سوات، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع سوات ڈاکٹر محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ ڈینگی کے ممکنہ وائرس سے نمٹنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، احتیاطی تدابیر سے ہم اپنے آپ کو ڈینگی وائرس سے بچاسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ڈینگی کے حوالے سے ڈی ایچ ایم ٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں ای ڈی او ایجوکیشن عبداللہ خان ، ڈاکٹر محمد نعیم خان ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن افیسر سردار علی خان ، خپل کور ماڈل سکول کے محمد علی خان ، ڈاکٹر کفائت فوکل پرسن ڈینگی پروگرام ،اقبال احمد ڈی ایس وی ای پی آئی ناصر علی ، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن پروگرام ڈیوز ،مرلن این جی او کے متعلقہ حکام
نے بھر پو رشرکت کی ، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد ابراہیم نے کہا کہ ڈینگی وائرس جمے ہوئے صاف پانی میں پرورش پاتی ہے اور مخصوص اوقات انسانوں پر حملہ آور ہوتے ہیں ، انہوں نے اجلاس کے شرکاء کو ہدایت کی کہ وہ امسال ممکنہ ڈینگی وائرس کی روک تھام شعور اُجاگر کرنے اور دیگر امور بروقت نمٹانے کا اہتمام کریں، اجلاس میں ڈاکٹر جمیل احمد ، ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر فاٹا کے پی ہیلتھ پروگرام نے بھی شرکت کی اور عزم کیا ،ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد ابراہیم نے کہا کہ ہرایک ادارے ، شعبے کی اپنی ذمہ داری ہوتی ہے ، اور ذمہ داری کے تحت ہمیں اقدامات کرنے ہوں گے ، اور اگر کسی جگہ ، ادارے کی جانب سے کوتاہی کا مظاہرہ کیا گیا تو اسکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے،تاہم ہمیں ذمہ داریوں کا احساس کرانا ہوگا، انہوں نے کہا کہ ہرا یک گھر کی سطح پر ڈینگی کے خلاف اقدامات اُٹھانے چاہئے تاکہ عوام یہ سمجھ سکیں انہوں نے نجی اداروں کو ہدایت کہ وہ مہم کے دوران محکمہ صحت کو آگاہ رکھیں، اور مہم کو مزید مثبت بنائیں، گھروں حجروں اور مساجد ، سکولوں سرکاری اداروں کی عمارات میں پانی کے ٹنکیوں اور دیگر جگہون سے لاروے کے خاتمے ، پانی کو اس بچانے کے لئے عوام میں شعور اُجاگر کرنا چاہئے ، انہوں اب تک کے اقدامات کو سراہا ، ڈاکٹر جمیل نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چار ڈسپنسریز اور چار آرایچ سیز کو بحال کرنے کے لئے تیزی سے کام جاری ہے تاکہ لوگوں کومقامی سطح پر ڈینگی کا علاج معالجہ ، سہولت فراہم ہو انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ٹریننگ کا انعقاد بھی کیا گیا ہے ، ڈی ایچ او ڈاکٹر ابراہیم نے اس حوالے سے اجلاس کے شرکاء کو ہدایت کی کہ وہ اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں۔
389 total views, no views today


