سوات میں مون سو ن بارشوں کے دوران سیلاب کا خطرہ ، ضلعی حکومت کے ترقیاتی فنڈ روک کر ایمر جنسی کیلئے مختص کر نے پر ضلع ناظم سواتاور انتظامیہ میں ٹھن گئی ، ضلعی حکومت نے ترقیاتی فنڈ زایمر جنسی کیلئے مختص کرنے سے انکار کر تے ہوئے محکمہ ایر گیشن اور پی ڈی ایم اے کا فنڈ مختص کرنے کا مطالبہ کردیا ، ضلع ناظ اور ڈپٹی کممشنر سوات کے درمیان آج جمعرات میں مذاکرات ہوں گے، ضلع ناطم سوات محمد علی شاہ نے بتیا یا کہ ضلع کونسل سوات نے پہلے ہی ترقیاتی فنڈ کو تقسیم کردیا ہے اور ہر کونسلر نے اپنے علاقے میں ترقیاتی منصوبو کے اعلانات کر کے عوام سے وعدے کئے ہیں جبکہ دوسری جانب سے ڈپٹی کممشنر سوات نے انہیں فون کر کے ضلع اور تحصیل کونسلوں کے ترقیاتی فنڈز کو روک کر سیلاب کیلئے مختص کرن کو کہا ہے جسے ہم کسی بھی صور میں قبو نہیں کرینگے کیونکہ سیلاب کیلئے پی ٹی ایم اے اور محکمہ ایر گیشن موجود ہیں اور دونوں محکمے ہمارے دائرہ اختیار یں نہیں اہے اسلئے ہم کسی بھی صور یہ فنڈ ز دینے کو تیار نہیں ، زرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر سوات اپنے اختیارات کا استعمال کر ے ہوئے ضلع اور تحصیل کونسلوں کے فنڈز کو ایمر جنسی کیلئے مختص کرنے کی ہدایت کر دی ہے جس پر انتظامیہ اور جلع حکومت کے مابین تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے
546 total views, no views today


