سوات، تحصیل کبل میں بجلی کے غیر اعلانیہ ظالمانہ لوڈ شیڈنگ اورکم وولٹیج عوام رل گئے،کوزہ با نڈئی ،برہ بانڈئی ،ننگولئی کے عوام نے بجلی کے ناروہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کی دھمکی دیدی ۔سخت گرمی اور رمضان المبارک کا با برکت مہینہ شروع ہوتے ہی واپڈا والوں نے عوام پر ظلم وستم کاسلسلہ مزید تیز کرتے ہوئے بجلی مکمل طور پر غائب کردی،جس کے باعث روزہ داروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20گھنٹوں سے بھی تجاوز کر گیا،مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے میڈیا کو بتایا کہ برہ بانڈئی ،ننگولئی کے عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے،اسلئے واپڈا اور صوبائی حکومت کو خبردار کرتا ہوکہ اگر ظلم کا یہ سلسلہ ختم نہیں کیا گیاتوعوام سڑکوں پر نکل ائینگے ،واپڈا اور صوبائی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرینگے۔جس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ واپڈا اور صوبائی حکومت پر عائد ہوگی۔۔
554 total views, no views today


