سوات،سیدوگروپ آف ٹیچنگ ہاسپٹلز کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اشتیاق خٹک کے بھائی محمد ایاز خان جو گزشتہ دنوں کینڈا میں وفات پا چکے تھے کو جمعہ کے روز آدم زئی اکوڑہ خٹک میں سپر د خاک کر دیا گیا ۔ان کی نماز جنازہ میں زندگی کے ہرطبقہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔مرحوم کی وفات پر فاتحہ خوانی آبائی گاؤں میں جاری ہے۔دریں اثنا ء ریجنل افیسر انفارمیشن سوات سرور خٹک کی زیر صدارت ایک تعزیتی اجلاس ہوا جس میں مر حوم کے علاوہ سرجن نثار کی اہلیہ کی ناگہانی موت پربھی افسوس کا اظہار گیا گیا اور فاتحہ پڑھی گئی ۔ اس موقع پر غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔
704 total views, no views today
Comments


