کبل، تحصیل کبل علی گرامہ میں موٹر کار اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم،نوجوان جاں بحق ساتھی زخمی ،ہسپتال منتقل،مقدمہ درج تفتیش شروع تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تحصیل کبل کے علاقہ علی گرامہ میں موٹر کار اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم ہوا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار فضل مالک ولد فضل ربی ساکن سیدو شریف موقع پر جاں بحق ہوا جبکہ اسکا ساتھی جنید ولد فضل رحمان سکنہ سیدو شریف زخمی ہوا جس کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا کبل پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی۔
780 total views, 2 views today
Comments