سوات،رمضان المبارک میں مینگورہ پولیس کاجرائم پیشہ عناصر کیخلاف گرینڈاپریشن ،پندرہ کلو گرام چرس،ہیروئن برآمد،تیس اشتہاریوں سمیت بیس جیب تراش اورپانچ سو مشتبہ افرادگرفتار،پولیس کے مطابق ماہ رمضان میں عوام کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے آفیسرزکی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ خان کی قیادت میں ایس ایچ او مینگورہ اخترایوب اورانچارج پولیس اسٹیشن بنڑ عالم زیب خان نے بھاری نفری کے ہمراہ مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کیاجس کے دوران دوسوسے زائد ملزمان ،تیس اشتہای،بیس جیب تراش ،پانچ سو مشتبہ افراداوردس منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے پابند سلاسل کردیا ،اس کے علاوہ دیگرکارروائیوں میں مجموعی طورپر14866گرام چرس ،بیس گرام ہیروئن،دس عددپستول،بیالیس عددخنجراوردوعددبندق بھی برآمد کرلئے۔
982 total views, 2 views today