لاہور: معروف ٹی وی اینکراور کالم نگار رضا رومی پر حملہ کیا گیا ہے۔ جمعےکو ہونے والے اس حملے میں ان کے ڈرائیور مصطفیٰ ہلاک ہوگئے ہیں۔رضا احمد، جو رضا رومی کےنام سے معروف ہیں کی گاڑی پر راجہ بازار میں حملہ کیا گیا تھا۔ ٹی وی رپورٹس کے مطابق رضا رومی کو معمولی زخم آئے اور وہ اپنے گارڈ اور ڈرائیور کو ہسپتال لے جانے میں کامیاب ہوگئے۔
تاہم ان کا ڈرائیور زخموں کی شدت سے دم توڑ گیا جب کہ ان کے محافظ کی حالت بھی نازک ہے۔اپنے ٹویٹ میں رضا رومی نے اس واقعےکا ذکر کیا ہے ۔اس کے بعد ان کے مداح اور دوستوں نے ان کی تائید میں ٹویٹ کئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ سے وابستہ افراد پر یہ چوتھا حملہ ہے۔ اس سے قبل سال کےآغاز پر ان کے تین اہم کارکنوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
553 total views, no views today
Comments


