مینگورہ شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر مینگورہ پولیس سٹیشن میں مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج، علمائے کرام سمیت چار افراد گرفتار پولیس کے مختلف علاقوں میں چھاپے جاری ، علاقے میں تشویش کے لہر انتظامیہ کے خلاف تحریک شروع کرنے پر غور شروع ۔پولیس سٹیشن کے مطابق گزشتہ رات رنگ محلہ ، ملوک اباد سمیت دیگر علاقوں کے عوام نے نشاط چوک میں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا ۔ پولیس نے احتجاج کرنے والوں کے خلاف ایف ائی ار 614درج کردی ہے ۔ جس میں دفعات نمبر353,186,189,147,149,506,341,500,427,342شامل ہے ۔ پولیس نے مختلف علاقوں سے اصغر خان ، اسد اللہ ، کفایت اللہ اور مو لا نا اسد اللہ کو گرفتار کر لیا ہے ۔ جبکہ باقی 13افراد کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپے ماری جارہے ہیں ۔ پولیس کے چھاپوں کیخلاف مینگورہ شہر میں عوام میں شدید اشتعال اور تشویش کے لہر پائی جارہی ہے ۔ جبکہ مختلف علاقوں میں عوامی مہم بھی شروع ہو گئے ہیں ۔ جس میں ضلعی انتظامیہ کو ضلع بدر کرنے کے مطالبات سامنے اگئے ہیں ۔ عوامی حلقے اے ڈی سی غلام سید ایکسٹر ا اسسٹنٹ کمشنر جان محمد ڈی ایس پی افسر زمان اور ایس ڈی او جبر ائیل کو فوری طور پر ضلع بدر کرنے کے مطالبات کررہے ہیں
866 total views, no views today


