سوات کے سینیئر صحافی اور روزنامہ شمال سوات کے چیف ایڈیٹرغلام فاروق پر صحافتی ذمہ داریاں ادا کرنے پر پولیس ، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ واپڈا نے مقدمات درج کر ادیئے، مینگورہ پولیس سٹیشن میں ایف ائی ار نمبر 614 میں سوات پریس کلب کے چیف ارگنائز ر اور روزنامہ شمال سوات کے چیف ایڈیٹر غلام فاروق، ضلعی کونسلر خادم شاہ ،نثار خان سمیت سترہ افراد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے،سینئر صحافی غلام فاروق پر مختلف دفعات لگائے گئے ہیں جن میں دفعہ نمبر353,186,189,147,149,506,341,500,427,342 درج ہیں غلام فاروق گزشتہ روز لوڈشیڈنگ کیخلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرہ میں صحافتی خدمات سرانجام دے رہے تھے، سینئر صحافی پر مقدمہ درج کرنے کے بعد ضلع بھر سمیت ملاکنڈڈویژن میں صحافی تنظیموں نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ، اور انہوں نے چار سرکاری افسران اے ڈی سی غلام سید، ایکسٹرا سسٹنٹ کمشنر جان محمد، ڈی ایس پی افسرزمان، اور ایس ڈی او واپڈا جبرائیل کو فوری طور پ ضلع بدر کرنے کے مطالبات کئے ہیں، صحافتی تنظیموں نے کمشنر ملاکنڈڈویژن سے اپیل کی ہے کہ وہ سرکاری افسران کیخلاف تادیبی کارروائی کرے اور سینئر صحافی پر جو مقدمہ درج ہوا ہے اس کو فوری طور پر ختم کیا جائے ۔
764 total views, no views today


