سوات، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج سوات میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا ،اجلاس سائنس بلاک میں منعقد کیا گیا جس میں شعبہ ذوالوجی کے چئیرمین پروفیسر افتخار احمد مرحوم کے ایصال وثواب کیلئے دعا کی گئی اور فاتحہ خوانی بھی ہوئی ،اس موقع پر مقررین نے پروفیسر افتخار احمد کی علمی اور تعلیمی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک مثالی استاد اور مشفق انسان تھے وہ آخری سانس تک اپنے پیشے اور فرائض کے ساتھ مخلص رہے ،وہ بیماری کے باوجود کالج میں اپنی ذمہ داری بطریق احسن ینھاتے رہے ،اس کا چہرہ ہمیشہ متبسم رہتا ۔انہوں نے کبھی کسی کو ناراض نہیں کیا ،پروفیسر افتخار احمد کی وفات سے جہانزیب کالج میں جو خلاپیدا ہوا ہے اس کو پر کرنا مشکل ہے ۔اجلاس کے اخر میں مرحوم کے ایصال وثواب کیلئے ختم قرآن کا اہتمام بھی کیا گیا ،اجلاس میں کالج کے اساتذہ اور جملہ عملے نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
978 total views, no views today


