کبل، تحصیل کبل ٹیغک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیاقت نامی نوجوان قتل،سکیورٹی فورسز کے جانب سے کرفیو و سرچ اپریشن، پولیس کے جانب سے مقدمہ درج تفتیش شروع،مقتول آبائی قبرستان میں سپردخاک، بروز اتوار رات ساڑھے 10بجے کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے پیر مظفر خان کے نواسے لیاقت ولد بخت بیدار سکنہ ٹیغک کو اکابابا قبرستان کے مقام پر قتل کردیا واقعہ رونما ہوتے ہی سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اپریشن شروع کی جبکہ علاقے میں دن کو بھی مکمل کرفیو نافذ رہا کبل پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی ادھر مرحوم لیاقت کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں مختلف مکاتب فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی مرحوم کو اشکبار آنکھوں کے سامنے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔
956 total views, no views today


