مٹہ، مٹہ علاقہ بالاسور میں فورویل ڈاٹسن الٹنے سے 15افراد زخمی۔زخمیوں میں بچے ،خواتین اور مرد شامل ۔تمام افراد کی تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔ہسپتال میں سہولیات نہ ہونے اور ایمرجنسی مریضوں کیلئے ایکسر ے بندہونے اور مریضوں کی بازار میں ایکسرے اور دیگرا دوایات لانے پر زخمیوں کی رشتہ داروں کا ایمرجنسی کی سامنے شدید احتجاج ۔کہاں ہے حکومت اور مٹہ ہسپتال میں مریضوں کیلئے سہولیات ۔مظاہرہ کرنے والوں کی میڈیا کی سامنے فریاد ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز علاقہ بالاسور مٹہ کی ایک ہی خاندان جس نے چپریال ہسپتال میں علاج کرکے واپس گھر جارہتے ۔کہ بالاسور کی قریب فورویل ڈاٹسن الٹنے سے 15افرادزخمی ہوگئے ۔جس میں زیادہ تر بچے جن میں شیرخوار بچے ۔خواتین اور مرد شامل تھے ۔تمام زخمیوں کو علاج کیلئے مٹہ ہسپتال پہنچائے گئے۔لیکن ہسپتال میں ایک ڈاکٹر اور دو تین سٹاف کی علاوہ ایمرجنسی سٹاف اور کسی قسم کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کی مشکلات میں اور اضافہ کردیا ۔اور زخمیوں کیساتھ ائے ہوئے رشتہ دار مجبوری میں میڈیا کے دفاتر پہنچ گئے ۔ادھر جب میڈیا کی نمائندے ؛ہسپتال پہنچ گئے ۔تو وہاں پر مریضوں کو ایکسرے کرنے کیلئے باہر لے جانے کا سلسلہ جاری تھا ۔اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتال ایکسرے بند تھا ۔جبکہ زخمی ایمرجنسی کی اندر اور کچھ باہر بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بے یاروں مددگارپڑے ہوئے تھے ۔ادھر زخمیوں کیساتھ؛ موجود لوگوں کی طرف سے علاقے کے ایک اہم شخصیت بخت روان اور دیگر افراد نے کہا ۔کہ ایکسرے والوں نے ہمیں کہا کہ جنریٹر لگانے کیلئے ذمہ دار ڈاکٹروں سے اجازت لینا ہوگا۔ اور اس وقت کوئی بھی ذمہ دار ڈاکٹر موجود نہیں ۔ان لوگوں نے کہا کہ ہم نے سیرنج سے لیکر تمام ادوایات اور ایکسرے باہر کی ہے ۔کیونکہ ہسپتال میں کچھ بھی موجود نہیں ۔انہوں نے کہا کہ جب ہسپتال میں ایمرجنسی مریضوں کی یہ حال ہو ۔تو عام مریضوں کیا کرینگے ۔اس موقع پر ان افراد نے ایمر جنسی کی سامنے شدید احتجاج کی ۔اور حکومت اور ہسپتال انتظامیہ اور ذمہ داروں کی خلاف دل کھول کر تنقید کی ۔ادھر مٹہ پریس کلب کے چیرمین جہانزیب نے جب میڈیا کے دیگر ساتھیوں کی ہمراہ ہسپتال ڈی ایم ایس ڈاکٹر عبدالوکیل سے ہسپتال انے کو کہا ۔تو انہوں نے کہا کہ اس وقت میرے پرائیوئٹ کیلنک میں مریض موجود ہے ۔فارغ ہوکر اجایئنگے ۔اور کافی وقت گزرنے تک وہ ہسپتال نہیں ایا ۔ کبل ، سوات کی تحصیل کبل میں حادثہ، مو ٹر سائیکل سواروں کی ٹکر سے پیدل جانے والے سائیکل سوار سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ،تمام زخمی افراد طبی امداد کے لئے کبل ہسپتال منتقل ،پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کبل خا ص میں مو ٹر سائیکل سواروں نے سڑک کے کنارے پیدل جانے والے سائیکل سوار کو ٹکر ماری، تصادم کے نتیجے میں عمر زمین ، اسرار اور عباس ساکنان کبل زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر کبل اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد حالت درست ہونے پر انہیں فارغ کیا گیا۔
662 total views, no views today


