مینگورہ، پراؤنشل یوتھ اسمبلی کے وزیر برائے اقلیت جسویندر کمار اور وزیر برائے کھیل وسیم حیدر کی ڈی آئی جی ملاکنڈڈویژن آزاد خان کے ساتھ ملاقات ہوئی جس کے دوران سردار سورن سنگھ قتل کیس کے حوالے سے بات چیت کی گئی، ڈی آئی جی ملاکنڈڈویژن نے وزراء کو یقین دہانی کرائی کہ انشاء اللہ دو ماہ کے اندر اندر اس کیس کے مرکزی ملزم بلدیو کمار کو سزا ملے گی،وزراء نے کیس میں پولیس کی کارکردگی کو مدنظرر کھتے ہوئے خیبر پختونخواہ پولیس کو خراجِ تحسین پیش کیا کہ انہوں نے چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر ملزم کو پکڑا، اس موقع پر ڈی آئی جی ملاکنڈڈویژن نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ پولیس کی ہمیشہ سے یہی کوشش رہی ہے کہ کسی بھی کیس کو جلد سے جلد حل کیا جائے جیسا کہ سردار سورن سنگھ قتل کیس اور ملالہ یوسفزئی کیس کے ملزموں کو ایک دن کے اندر اندر گرفتارکیاگیا،اس موقع پر یوتھ اسمبلی نے خیبرپختونخواپولیس کی کارکردگی پر اطمینا ن کااظہارکیا۔
644 total views, no views today


