مینگورہ، تاجر برادری ، مزدرو یونین اور مختلف یونین کے ناظمین کونسلز کے ناظمین اور کونسلرز پر مشتمل ایک نمائندہ جرگہ تحصیل ممبر سیدو شریف ڈاکٹر خالد محمود گوجر کی قیادت میں محکمہ واپڈا مالاکنڈ ڈویژن کے ایس ای اور ایکسین واپڈا کے کے ساتھ ان کے دفتر واپڈا ہاؤس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ، کم وولٹیج اور سیدو شریف اور گلکدہ بجلی فیڈروں پر کام تیز کرنے کے سلسلے میں ملاقات کی ۔ وفد میں عبدالعلی آشناء ، اقبال الرحمان ناظم پانڑ ، عمر فاروق جنرل کونسلر رنگ محلہ ، سجاد علی باغی ، نور محمد ، احمد شاہ مرکزی صدر بلڈنگ سینٹرز یونین ، اورنگزیب اور صحافی نثار احمد خان بھی اس موقع پر موجود تھے ، وفد نے ایس اے ایکسن واپڈا کو مینگورہ سیدو شریف کے 9 یونین کونسلوں کی بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے عوام کے جذبات اور تحفظات سے آگاہ کیا کہ بغیر شیڈول سے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ، بجلی کی مسلسل بندش کی وجہ سے گھروں ، مساجد اور عوام کو وضو کرنے کیلئے پانی نہیں ملتا ہے ۔ تاجر برادری کا تمام کاروبار بجلی کی بندش کی وجہ سے کافی متاثر ہو کر مکمل طور پر عیدالفطر کا تیزی سے خراب ہوچکا ہے ، لہٰذا آپ صاحبان اس سلسلے میں خصوصی مہربانی کرکے بجلی کی لوڈشیڈنگ کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں ۔ ایس اے واپڈا اور ایکسین واپڈا نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ تعالیٰ بہت جلد بریکوٹ گریڈ سٹیشن کے ساتھ مینگورہ گریڈ سٹیشن کے تقریباً 6 فیڈر کو منسلک کیا جائے گا ۔ گلکدہ فیڈر تقریباً عیدالفطر سے قبل استعمال میں لائیں گے جس سے مینگورہ نمبر 1 اور مینگورہ نمبر 4 میں لوڈشیڈنگ کم ہوجائے گی ۔ اور سیدو شریف فیڈر پر عیدالفطر کے بعد کام شروع کیا جائے گا ، SE نے منتخب نمائندگان اور علاقے کے مشران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بجلی کی بار بار بندش کے سلسلے میں محکمہ واپڈا سے تعاون کریں ۔ ہمارے محکمے کے اہلکاران دن رات عوام کی خدمت میں مصروف ہیں اور کسی بھی علاقے یا محلے کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کریں گے ، اگر کسی کو بھی تکلیف ہو تو ہمارے ساتھ رابطہ قائم کریں
768 total views, no views today


