کبل، گذشتہ روز پولیس،سی ٹی ڈی اور ایلیٹ فورس کے جوانوں نے ڈی ایس پی سرکل کبل ظفر خان کے قیادت میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات اور امن و امان بحالی کے خاطر تحصیل کبل کے علاقہ منجہ میں سرچ اپریشن کیا جس میں ایس ایچ او کبل مشرف خان،انچارج توتانوبانڈئی چوکی عمر وہاب سمیت دیگر اہلکاروں نے حصہ لیا مذکورہ فورسز نے سرچ اپریشن کے دوران دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے سمیت ایک عدد پنج ضربی رائفل،ایک عدد تیس بور پستول اور 97عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برامد کرلئے
اس موقع پر ڈی ایس پی ظفر خان نے یقین دلایا کہ تمام سکیورٹی فورسز خصوصا پولیس علاقے کے امن امان برقرار رکھنے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے انہوں نے کہا کہ علاقے کی امن تباہ کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے
349 total views, no views today


