سوات، پابندی کے باوجود سوات میں کھلونا نما اسلحوں کی بھر مار ، اسلحہ کھلے عام دکانوں میں فروخت جاری، کئی بچے زخمی ، والدین پریشان، حکومت پابندی کے نفاذ میں ناکام ہوگئے ، سوات میں کھلونا نما اسلحہ پر پابندی کی باوجود عید کے دن فروخت میں اضافہ ہو گیا ہے، مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں ہر چھوٹے بڑے گاؤں اور محلوں کے دکانوں میں اسلحہ نما کھلونے فروخت کئے جارہے ہیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ بے خبر ہو کر سو گئی ہے، بچوں نے ان اسلحہ کو خرید کر ایک دوسرے کو مارنے میں مصروف ہے جس کی وجہ سے کئی بچے معمولی زخمی بھی ہو چکے ہیں، جس پر والدین نے انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے کہ حکومت پابندی کے باوجود ان اسلحہ نماکھلونے کی فروخت جاری رہنا تشویش کا باعث ہے ، والدین نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ان اسلحوں کی خلاف محلہ جات میں چھاپے مار کر خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سے سخت سزا دیں۔
634 total views, no views today


